Sunday January 19, 2025

آئی فون 13 کی تصاویر سامنے آگئیں ، کتنے رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اسکے نئے فیچر کونسے ہیں؟ آپ بھی جانیں

واشنگنٹ: موبائل بنانے والی معروف کمپنی آئی فون نے اپنا نیا موبائل لانچ کردیا ہے۔ آئی فون 13 کی نئی تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں۔ نیا آئی فون سرخ، سیاہ اور سفید سمیت پانچ رنگوں میں دستیاب ہوگا ۔انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق نیا آئی فون اسٹوریج کا مسئلہ حل کردیگا۔آئی فون 13 پرو اور پرو میکس میں 128، 256 اور نئے 512 جی بی آپشن کے ساتھ ایک ٹیرا بائٹس (ایک ہزار 24 جی بی) تک کی اسٹوریج کا آپشن دیا جارہا ہے۔ بیس ماڈل آئی فون 13 اور 13 منی میں اسٹوریج 128 جی بی سے شروع ہوگی، آئی فون 12 کے انہی ماڈلز میں اسٹوریج 64 جی بی سے شروع ہوتی تھی۔

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

آئی فون 13 کے اپنے پیشرو کی طرح چار ماڈل یعنی آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ہوں گے۔ نئے فونز میں کیمرے کی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی اور اس میں ویڈیو پورٹریٹ موڈ، آسٹرو فوٹوگرافی موڈ، مزید بہتر الٹرا وائڈ لینز اور ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے عمدہ آپٹیکل زوم میسر ہوگا۔نئے آئی فونز میں ’آلویز آن ڈسپلے‘ آئے گا، جس کے بعد فون کی لاک اسکرین پر وقت اور دوسرے سسٹم اشاریے ہر وقت دکھائی دیں گے۔پاکستان کا ایک آن لائن اسٹور سوا 3 لاکھ روپے کی قمیت میں پرو میکس ماڈل پری آرڈر کا آپشن دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی ایک ہزار سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے سامان پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر کردی،

FOLLOW US