Sunday January 19, 2025

محمد حفیظ کی رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے رمیز راجہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پچھلے سال جنوری میں رمیز راجہ نے اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اپنی ویڈیو میں رمیز راجہ نے پاکستان کے سلیکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹی20 سکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کے حوالے سے کہا تھا کہ ’دو 38 سال کے کھلاڑی جن کا سب کو پتہ ہے کہ انہوں نے اپنی بیسٹ کرکٹ کب کی کھیل لی ہے اور ٹی 20 لیگز کے لیے یہ تیار ہوتے ہیں، پاکستان کے ٹی20 سرکٹ میں ان کو واپس لا کر آپ نے انوالو کرلیا ہے‘۔

ن لیگ پنجاب سے استعفے دے، ایک گھنٹے میں ہم سندھ سے دیں گے

میو ہسپتال میں نجی ٹارچر سیل میں مریضوں اور لواحقین پر تشدد کا انکشاف

رمیز راجہ کی اس تنقید پر محمد حفیظ بھی خاموش نہیں رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رمیز راجہ کی بحیثیت سابقہ کھلاڑی عزت کرتے ہیں لیکن انہیں ان کے کھیل کے حوالے سے آگاہی پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے رمیز راجہ کے لیے کہا تھا کہ ’ان کی کرکٹنگ سینس اور کھیل سے متعلق آگاہی پر مجھے ہمیشہ سے تحفظات رہے ہیں۔‘ ’میرا 12 سال کا بیٹا ہے اور اس کی کبھی میں آپ سے بھی بات کراؤں گا تو اس کی گیم اویرنس اور اس کی گیم سینس رمیز بھائی سے بہت بہتر آپ اس کو جج کریں گے‘۔ ان بیانات کے بعد محمد حفیظ کی رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد سوشل صارفین کو یاد آرہی ہے۔

وقت آ گیا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا…امریکا

FOLLOW US