Sunday January 19, 2025

ن لیگ پنجاب سے استعفے دے، ایک گھنٹے میں ہم سندھ سے دیں گے

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب سے استعفے دے ایک گھنٹے میں ہم سندھ سے دیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے نتائج وہی آئے جو ہم نے سوچا تھا۔اگلے الیکشن میں جنوبی پنجاب سے ہمیں کافی سیٹیں ملیں گی۔ آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو سنٹرل پنجاب کے مرکز لاہور میں بیٹھیں گے اور وہاں پر زیادہ ٹائم دیں گے۔جس دن ن لیگ پنجاب سے استعفیٰ دے گی ، ایک گھنٹے بعد پیپلز پارٹی سندھ سے استعفے دے گی۔ن لیگ کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کو نیوٹرل بات کرنی چاہئیے۔یہ بہت بڑا عہدہ ہے اسے سیاسی نہیں ہونا چاہئیے،اپوزیشن کو پارلیمنٹ بیٹھنا چاہئیے،ہمارے ملک میں حکومت اور اپوزیشن میں ایسے چل رہا ہے جییسے کوئی دشمنی ہو، حکومت کو ہاتھ بڑھانا چاہئیے۔

میو ہسپتال میں نجی ٹارچر سیل میں مریضوں اور لواحقین پر تشدد کا انکشاف

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اہم شخصیات کو پارٹی میں شامل کروانے کا ٹاسک دو سابق وزرائے اعظم کو دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر راجہ پرویز اشرف کو پنجاب سے اہم سیاسی اور انتخابی شخصیات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کروانے کے لئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والی سیاسی اور انتخابی شخصیات سے رابطے کو ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی ایک تفصیلی ملاقات میں ہوئی جس میں ضلع وار فہرستیں بھی بنائی گئیں۔ملاقات میں اوکاڑہ سے اشرف خان سوہنا کا بھی ذکر آیا۔ سیاسی اور انتخابی شخصیات کی طرف سے مثبت جواب کے بعد ان کی بلاول بھٹو سے ملاقات کروائی جائے گی۔

سی پیک منصوبے افغانستان تک پھیلانے کی اُمیدہے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور کااہم بیان

وقت آ گیا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا ازسرنوجائزہ لیا جائے پاکستان کوافغانستان سے متعلق کیا کردار ادا کرنا ہوگا…امریکا

FOLLOW US