Saturday May 4, 2024

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے انتخاب کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہو ا ، بورڈ الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے اجلاس کی صدارت کی ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے رمیز راجہ کے مد مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا جس پر وہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب کر لئے گئے ۔ واضح رہے رمیز راجہ سے قبل احسان مانی پی سی بی کے چیئرمین تھے جنہوں نے تین سال تک عہدے پر فرائض انجام دیے ، ان کے مستعفی ہونے پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسان مانی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

جنسی ہراسانی وبلیک میلنگ، خرم لغاری اور مدعیہ میں صلح ہوگئی کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے 3 سالہ دور میں پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات سرانجام دینے پر میں احسان مانی کا شکرگزار ہوں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے اور عالمی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھرپور کردار کرنے پر میں ان کا بطورخاص ممنون ہوں۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، 219میں سے 207 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان

FOLLOW US