Thursday April 25, 2024

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، 219میں سے 207 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

لاہور: ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 219 میں سے 207 وارڈز کے غیر حتمی اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 62 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 54 جبکہ 51نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 17،ایم کیو ایم کے 10، جماعت اسلامی کے سات، بی اے پی کے تین ، اے این پی کے دو اور جمعیت علما اسلام کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

عائزہ خان کے لیے سوشل میڈ یا پر بڑا اعزاز ، انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالور ز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں

اتوار کے روز ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 219 وارڈز میں انتخابی میدان سجا۔ سات وارڈز میں امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جس کے باعث 212 وارڈز میں پولنگ ہوئی۔ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں اترے۔ ووٹنگ کیلئے 1644 پولنگ سٹیشنز جب کہ 5080 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ سب سےزیادہ 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے ، مسلم لیگ ن کا 143 امیدواروں کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ پیپلز پارٹی 112 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان

FOLLOW US