Sunday January 19, 2025

جنسی ہراسانی وبلیک میلنگ، خرم لغاری اور مدعیہ میں صلح ہوگئی کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی

ملتان : رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری پر ہراسگی کا الزام لگانے والی لڑکی نے صلح کر لی۔تفصیلات کے مطابق جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے مقدمے میں مدعیہ اور ایم پی اے خرم لغاری کے درمیان صلح کے بعد لاہور کی سیشن عدالت نے عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد یاسین شاہین نے خرم لغاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
مدعی مقدمہ نے خرم لغاری کو معاف کرنے سے متعلق عدالت میں بیان دے دیا۔مدعیہ نے بیان میں کہا کہ خرم لغاری کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ہماری صلح ہو گئی ہے۔خرم لغاری کے خلاف کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔عداالت نے ایم پی اے خرم لغارئ کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض منظوری کی۔

تحریک انصاف کا اصل مقابلہ کس سے تھا ؟ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج آنے پر فواد چوہدری بھی بول اٹھے

۔واضح رہے کہ خرم لغاری کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ خاتون آمنہ یعقوب نے درج کرایا تھا۔ تھانہ ڈیفنس میں خرم لغاری کے خلاف مقدمہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 777/21 خاتون آمنہ یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں گھر میں گھسنے، ہوائی فائرنگ اور قتل کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کی مدعیہ آمنہ یعقوب نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ ایم پی اے خرم لغاری خود کو کنوارہ ظاہر کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کرتا رہا۔ ایک سال سے چھپ چھپ کر ملنے پر مجبور کرتا رہا۔ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کرا رکھے ہیں۔ جب ہراساں کرنے کی شکایت خرم لغاری کے باپ کو کی تو شکایت کرنے پر خرم لغاری نے گھر میں فائرنگ کردی، خرم لغاری نے گھر میں گھس کا فائرنگ کی اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ چنوں خان لغاری نے بیٹے کیخلاف مقدمہ رج کروانے کا کہا، خرم لغاری کا تعلق تحصیل جتوئی مظفر گڑھ سے ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، 219میں سے 207 وارڈز کے نتائج سامنے آگئے، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

FOLLOW US