Monday January 20, 2025

برطانیہ کی پہلی نو عمر کھلاڑی ایماراڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نیویارک: برطانیہ کی پہلی نوعمر ٹینس سٹار ایماراڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ایما نے ایونٹ کے فائنل میں کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایما رادو کانو نے برطانوی لیجنڈ کھلاڑی ورجینا ویڈ کی موجودگی کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹینس کے میدان میں یہ کامیابی حاصل کی ہے، ورجینا ویڈ نے میرے اندر یہ امید جگائی کہ میں یہ کارنامہ سرانجام دے سکتی ہوں۔ ایما رادو کانو کو یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے پر 18 لاکھ پاونڈ کی انعامی رقم دی گئی۔ خیال رہے کہ لیلا فرنینڈس نے سیمی فائنلز میں آریانا سیبیلنکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

انگلینڈ میں خواتین کے کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ گیا

سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟اندر کی خبر لیک ، بڑی خبر آگئی

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان

FOLLOW US