Monday January 20, 2025

سمیع خان نے کنزیٰ ہاشمی کا کونسا راز بتا دیا؟اندر کی خبر لیک ، بڑی خبر آگئی

لاہور: معروف پاکستانی اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے بارے میں دو ایسی باتیں بتا دی ہیں جو پہلے ان کے بارے میں مداحوں کو معلوم نہیں تھیں۔سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ صبور علی کے بارے میں کچھ بتائیں۔مداح کے سوال کے جواب میں سمیع خان نے بتایا کہ ’صبور علی، کنزیٰ ہاشمی کی پکّی دوست ہے۔اس کے بعد ایک اور مداح نے سمیع خان سے کنزہ ہاشمی کی شخصیت کی کوئی بھی دلچسپ بات بتانے کو کہا۔اس سوال کے جواب میں سمیع خان نے لکھا کہ ’کنزیٰ ہاشمی بہت شرارتی ہیںخیال رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل’مہلت‘ میں اداکار سمیع خان نے اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ رواں سال کنزیٰ ہاشمی سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی سربراہی میں بننے والے ڈرامے ’اڑان‘میں جیو انٹرٹینمنٹ کی اسکرین پر نظر آئی تھیں’اڑان ‘ میں 3 بہن بھائیوں ملکہ، عقیل اور منہال کی کہانی دکھائی گئی تھی، اس ڈرامےمیں لالچ، بے وفائی اور دھوکا دہی جیسے موضوعات کو پیش کیا گیا تھا جسے بڑی ذہانت کے ساتھ جہانزیب قمر نے تحریر کیا تھا اور عقیل خان نے خوبصورت ہدایات دی تھیں۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں کنزیٰ ہاشمی کے ساتھ اداکار عدیل چوہدری، نِدا ممتاز، لبنیٰ اسلم، اعجاز اسلم، عینی زیدی اور محمد اسامہ خان بھی شامل تھے۔

حکومت کا ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ ، موبائل فون سستے ہونے کا امکان

ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے

FOLLOW US