Monday January 20, 2025

انگلینڈ میں خواتین کے کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ گیا

لندن: انگلینڈ میں خواتین کی کلب ٹیموں کے مابین میچ کے دوران ایک کتا گیند منہ میں دبا کر بھاگ نکلا۔کرکٹ کی معرف ویب سائٹ کرک انفو نے دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بولر بیٹس مین کو گیند کراتی ہے جس پر وہ شاٹ کھیل کر رنز بھاگتی ہے۔ پہلا رن مکمل کرنے کے بعد جیسے ہی وہ دوسرا رن مکمل کرنے لگتی ہے تو وکٹ کیپر اسے رن آوٹ کرنے کے لیے گیند وکٹ کی جانب پھینکتی ہے۔گیند وکٹ پر تو نہیں لگتی مگر گراونڈ میں ایک دم سے کتا بھاگتا ہوا آتا ہے اور گیند کو منہ میں دبا کر بھاگ نکلتا ہے۔سوشل میڈیا پر اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس دلچسپ واقعے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

بارشیں ابھی رکی نہیں ہیں بادل کہاں اور کب کب برسنے والے ہیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر ڈالی

https://twitter.com/nic_savage1/status/1436694115584905222?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1436694115584905222%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F12-Sep-2021%2F1339710

FOLLOW US