Monday January 20, 2025

راکا پوشی سر کرنے والے کوہ پیما واجد اللہ2 غیر ملکی ساتھیوں سمیت6900 میٹر بلند چوٹی پر پھنس گئے

نگر: راکا پوشی سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ چوٹی پر پھنس گئے۔ ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق تینوں کوہ پیما راکا پوشی سرکرنے کے بعد واپس آرہے تھے جو 6900 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے۔ ڈی سی نگر کا کہنا ہےکہ ایک غیر ملکی کوہ پیما ہائٹ فوبیا کا شکار ہوگیا ہے، کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن آج سے شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیمائوں نےگزشتہ دنوں راکاپوشی کی چوٹی سرکی تھی۔ واجد اللہ نگری نے جمہوریہ چیک کے 2 کوہ پیماؤں کےساتھ 8 ستمبر کی شام راکا پوشی کو سر کیا۔ اس سے قبل راکا پوشی پہاڑ 1979ء میں پاکستان کے کرنل شیر خان نے سر کیا تھا۔

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سنسنی خیز مقابلہ انعام بٹ نے آخری پوائنٹ حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا

کترینہ کے ساتھ منگنی کی خبروں پر وکی کوشل کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل آگیا

FOLLOW US