Monday January 20, 2025

کترینہ کے ساتھ منگنی کی خبروں پر وکی کوشل کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل آگیا

ممبئی : بھارت کی اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کی افواہوں کے بعد وکی کوشل کے اہلِ خانہ کا ردِ عمل سامنے آگیا، خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے منگنی کرلی ہے تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکی کے بھائی سنی کوشل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سنی کا کہنا تھا کہ جب اس طرح کی باتیں سامنے آئیں تو ہمیں ہنسنے کا بھرپور موقع ملا، میرے والدین نے ان افواہوں کے بعد وکی سے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “تم مٹھائی کب کھلارہے ہو؟” بھائی نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب والد نے مٹھائی کا مطالبہ کیا تو وکی کا کہنا تھا کہ “جب منگنی ہی خیالی ہے تو پھر مٹھائی بھی خیالی ہوگی۔”

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US