Monday January 20, 2025

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سنسنی خیز مقابلہ انعام بٹ نے آخری پوائنٹ حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور : پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز جیت کر پاکستان کے لیے ایک اور سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ انعام بٹ نے فائنل مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ تین منٹ کی اس سنسنی خیز فائٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔ انعام بٹ نے ایونٹ کی 90 کلوگرام کٹیگری میں حصہ لیا تھا۔ اس سے قبل انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0-1 سے ہرایا۔ اس سے قبل انعام بٹ نے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اگر 8 ملکوں کے انٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ملاقات نہ کرتے تو کیا خطرہ تھا؟ سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا

دعوتِ اسلامی نے جنوبی کوریا میں آن لائن ہفتہ وار اجتماع کا آغاز کر دیا

FOLLOW US