Sunday January 19, 2025

’’ رمیز راجہ ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کر سکتے وہ ۔۔‘‘ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے خاموشی توڑ دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ رمیز راجا ٹیم سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق محمدوسیم نے کہا کہ رمیز راجا صرف ٹیم کی منظوری دیتے ہیں، وہ سلیکشن میں مداخلت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجا سے نئی سلیکشن کمیٹی اور طریقہ کار پر کوئی بات نہیں ہوئی۔چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ایسا کہنے والے درست نہیں کہ بورڈ میں مجھے وسیم اکرم لائے ہیں، جب سے ذمے داری ملی ہے وسیم اکرم سے رابطہ کم ہوگیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ معین خان اور ندیم خان سے اعظم خان کی سلیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔محمد وسیم نے یہ بھی کہا کہ شاداب خان کی فارم اور فٹنس پر تشویش تھی، ویسٹ انڈیز کے دورے میں سپنر نے ردھم حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، قومی ٹیم کو ایونٹ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ورلڈ کپ کی ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، فی الحال ٹیم میں تبدیلی کا سوچا نہیں ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

حکومتیں اگر اپنا کا م کریں تو زیادہ بارش کا پانی آ کر گزربھی جاتا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر کا بلاول بھٹو کو پیغام

عمر شریف کیلئے بھارت سے معروف کامیڈین جونی لیور نے پیغام جاری کر دیا

FOLLOW US