Friday April 26, 2024

حکومتیں اگر اپنا کا م کریں تو زیادہ بارش کا پانی آ کر گزربھی جاتا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر کا بلاول بھٹو کو پیغام

کراچی : وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ گرین لائن شہرقائدکے لئے پہلا جدید ٹرانسپورٹ منصو بہ ہے جو کہ مکمل ہو چکاہے اور آئندہ ہفتے تک 40 بسیں آرہی ہیں۔تجاوزات کے حوالے سے آپریشن جاری ہے،محمود آبادنالے پر آپریشن 100فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کے فوائد بھی سامنے آرہے ہیں کہ بارش کا پانی اب یہاں کھڑا نہیں ہوتاہے، آگے نکل جاتا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہتے تھے کہ جب زیادہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن میں بلاول کو کہنا چاہتاہوں کہ جب حکومتیں اپنا کام کرلیں تو بارش کے باعث آ نے والا زیادہ پانی نقصان پہنچائے بغیر آ کر گزر بھی جاتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام، موت کی خبریں دینے والوں پر برہم ہو گئے میں بالکل خیریت سے ہوں،کچھ احسان فراموش لوگ کل سے خبریں لگارہے ہیں

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وز یر اسد عمر کاکہنا تھا کہ کراچی میں گرین لائن منصوبے کے تحت بی آر ٹی کے 22سیشن ہوں گے جن سے مسافر چڑھیں گے اور اتریں گے ، یہ بس سٹیشن مکمل کرلئے گئے ہیں ا ور اس سارے نظام کو چلانے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنایا جا رہا ہے، اور وہ صرف اس گرین کے لئے نہیں ہے بلکہ کراچی کے لئے جو ریڈ لائن، اورنج لائن دیگر منصوبوں کے لئے بھی ہے اور وہ کمانڈ سنٹر بھی مکمل ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نالوں کی صفائی کے دوران کل 11لاکھ ٹن کچرا نکالنا ہے، جو کہ صوبائی حکومت کا کا م ہے اور وہ اس کے اوپر کام کررہے ہیں او ر جب تک وہ مکمل نہیں ہوتا تو کچرا پھینکا جا ے گا وہ سارا اٹھایا جاےگا ، نالوں کے ساتھ سیوریج کا سسٹم بھی ڈالا جا رہا ہے ، فٹ پاتھ اور سڑکیں بھی بنائی جارہی ہیں، 60کلومیٹر تک کی سڑکیں کراچی شہر میں بنائی جائیں گی،اس منصوبے کے لئے جو فنڈز مختص کئے گئے وہ 34.5ارب روپے ہیں،اس کے علاوہ ملیر اور لیاری میں سیکنڈ فیز پر کام ہونا ہے، ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن گجر نالے پر 97فیصد مکمل ہو چکا ہے جبکہ اورنگی میں86فیصد مکمل ہو چکاہے، اس کے فوائد سب کے سامنے ہیں کہ جو کراچی میں تیز بارشیں ہوئی ہیں ان کا پانی کہیں نہیں رکا۔

نور مقدم قتل کیس، ملزم کے والد نے بیٹے سے کہا گھبرانا نہیں، لاش ٹھکانے لگانے بندے آ رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کراچی کے اندر سرکلر ریلوے کا منصوبہ ہم پورا کرکے دکھائیں گے، یہ 43کلو میٹر کے اوپر محیط ہوگا، پراجیکٹ آپریشن ہو گا تویومیہ ساڑھے چار لاکھ تک شہری اس سے فائدہ اٹھائیں گے، اس منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسد عمرنے مزید کہا کہ وفاق نے کراچی والوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،احساس ایمرجنسی کے تحت کراچی کو 7 اورسندھ میں 65 ارب روپے تقسیم کیے،کراچی کی صفائی کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی نہیں ہوتی ،اگر میرے حلقے میں پیپلز پارٹی اپنے جھنڈے لگاکر کام کرتی ہے تو میں ویلکم کرتا ہوں،وزیر اعظم عمران خان کراچی کے حقوق کے بڑے چیمپین ہیں،کراچی میں مرد م شماری کا مسئلہ بہت پرانا ہے، پرویز مشرف وردی میں ہوتے ہوئے بھی مردم شماری نہ کراسکے،ہماری کوشش ہو گی کہ 2023 کے الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں،عمران خا ن پہلے شخص ہوں گے جومسلسل دوسری بار ویراعظم بنیں گے۔

فیس بک اور رے بین نے سمارٹ ڈیجٹیل عینک متعارف کروادی، اہم فیچرز کے بارے میں آپ بھی جانیں

FOLLOW US