Sunday January 19, 2025

سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ، پہلے ٹی 20 میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

کولمبو: جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 28رنز سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف135 رنز بناسکی۔ سری لنکا کے صرف چار بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے،دانیش چندیمل 66 اور کرونا رتنے 22 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان کشف مہارج نے چار اوورز میں 19 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم 48 اور ہینڈرکس 38 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے آخری گانے ’ہیبٹ‘ کی تصاویر سامنے آگئیں، مداحوں نے دیکھتے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا

کن پاکستانیوں کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا ؟ اپنا نام لسٹ میں چیک کرلیں

ACسیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری ، تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی

FOLLOW US