اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فردوس عاشق اعوان کیساتھ تلخ کلامی سے شہرت پانے والی ACسیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری ، تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی ۔۔ فردوس عاشق اعوان معاملے سے شہرت پانے والی اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سو نیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری ،تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اردو ویب سائٹس جاوید چوہدری ڈاٹ کام اور اردو پوائنٹ کے مطابق اسٹنٹ
کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف نے شہری کی قیمتی زمین پر قبضے کی کوشش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا صدف نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔عدالت نے اے سی سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔یہاں واضح رہے کہ سونیا صدف کا نام رمضان بازار واقعے کے بعد میڈیا پر آیا تھا،
رمضان بازار میں فردوس عاشق اور اے سی کےدرمیان تلخ کلامی کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں قصوروار قرار دے دیا گیا تھا۔۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر سونا صدف اپنی ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھی تھیں، خاتون صارف نے گلے سڑے پھل مہنگے داموں فروخت کی شکایت کی تھی اور شکایت کے وقت بھی اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف موقع پر موجود نہیں تھیں۔
حکومت نے مقامی سستی چینی کی بجائے38 روپے مہنگی درآمدی چینی خرید لی