Sunday January 19, 2025

سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کے آخری گانے ’ہیبٹ‘ کی تصاویر سامنے آگئیں، مداحوں نے دیکھتے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت پر ان کی قریبی دوست شہناز گل بہت صدمے سے دوچار ہوئیں اور ان کی سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل رہیں اور لوگ ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے رہے۔ سدھارتھ اور شہناز کے درمیان قربت بگ باس 13سے ہوئی اور مبینہ طور پر دونوں تعلق میں تھے مگر دونوں کی طرف سے کبھی اس کا اقرار نہیں کیا گیا۔ سدھارتھ کی آخری رسومات سے شہناز گل کی منظرعام پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد اب ان دونوں کے گیت ’ہیبٹ‘ (Habit)سے کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آ گئی ہیں۔ یہ گیت تاحال ریلیز نہیں ہوا۔ یہ تصویریں ٹوئٹر ہینڈل @jas_positivityسے پوسٹ کی گئی ہیں اور ان کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ”ہیبٹ۔۔ جب ریلیز ہو گا تو بلاک بسٹر ہو گا۔“سدھارتھ اور شہناز کے مداحوں کی طرف سے ’ہیبٹ‘ کے میکرز سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس گیت کو جلد از جلد ریلیز کریں تاکہ وہ ایک بار پھر سدھارتھ اور شہناز کو اکٹھے دیکھ سکیں۔

کن پاکستانیوں کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا ؟ اپنا نام لسٹ میں چیک کرلیں

پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری کا ویانا پارلیمانی کانفرنس میں خطاب

ACسیالکوٹ سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری ، تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی

FOLLOW US