Sunday January 19, 2025

کوچ بن کر کل کے بچوں کی بدتمیزی برداشت نہیں کرسکتا غریب کی ہائے ، احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہیئے: وسیم اکرم

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینا چاہیے، کوچنگ کی ذمہ داری لے کر کل کے بچوں کی بدتمیزی برداشت نہیں کرسکتا ۔ ایک انٹرویو میں 55 سالہ وسیم اکرم نے کہا کہ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ میں کوچنگ کی ذمہ داری کیوں قبول نہیں کرتا، سیدھی سی بات ہے میں نہیں چاہتا کہ کل کے بچوں کی بدتمیزی برداشت کروں، سب اپنی اپنی رائے دیتے پھریں ، میرے خیال میں غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینا چاہیے۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم بلاشبہ دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، مگر ان کو سیکھنا ہوگا کہ یاری دوستیاں نہیں میچ جتوانے والے کھلاڑی چاہیئں، اگر کوئی اوسط درجے کا پلیئر نظر آئے مگر میچ ونر ثابت ہوسکتا ہے تو ٹیم کے مفاد میں کپتان کو اسے بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح سپورٹ کرنا ہوگا۔

’آپ کل جتنے مرضی چھوٹے کپڑے پہن کر آئیں ،حکومت کا نمائندہ ہوتے ہوئے آپ کو سپورٹ کروں گا‘ غریدہ فاروقی سے بحث کے دوران شہباز گل کا بیان

وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح کے دور میں ہم بڑی ٹیموں کیخلاف نہیں جیت سکے جس کی وجہ یہ ہے کہ کسی کھلاڑی کو بھی اپنے کردارکا پتہ نہیں تھا، میں ہوتا تو کہتا کہ مجھے دنیا کا بہترین فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر دو، سابق ہیڈ کوچ اپنے دوست یار ساتھ لے کر آئے۔ ملکی کوچ کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بتا دیں کہ کون سا کرکٹر ایسا ہے جو یہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہو، جاوید میانداد کا ذکر کیے جانے پر وسیم اکرم نے کہا کہ سابق کپتان بہت بڑے کرکٹر تھے مگر وہ جدید کرکٹ سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ شعیب اختر کی جانب سے چیئرمین سے کم کا عہدہ قبول نہ کرنے کے بیان پر انھوں نے کہا کہ نجانے کیوں لوگ ان کے باتوں کو سنجیدہ لیتے ہیں جس کو تمیز نہیں اس کا کچھ نہیں بننا۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکیں جوڈیشنل کمیشن اجلاس میں معاملہ 4,4 ووٹوں سے ٹائی ہوگیا

مینار پاکستان واقعہ میں گرفتار ملزم عدالت پیشی کے دوران ماں کے پیروں میں گر گیا۔ ملزم ماں کے پاؤں گر کر معافیاں مانگتا رہا

FOLLOW US