Sunday January 19, 2025

ٹی 20 ورلڈکپ کے سکواڈ کا اعلان، شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی : سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم حیران کن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دو سے تین کھلاڑیوں کا نہ ہونا اور کچھ کھلاڑیوں کا ہونا ضروری تھا۔ ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے، رمیز راجہ کو مشورہ ہے کہ مخلص اور پیشہ وار لوگوں کو قریب کریں۔ کام رمیز بھائی نے نہیں ان کی ٹیم نے کرنا ہے۔ امید ہے کہ رمیز راجہ کے آنے سے کچھ بہتری آئے گی، رمیز راجہ ایک عرصے سے کرکٹ کے قریب ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سپر اسٹارز بنائے جاتے ہیں، کھلاڑیوں کواسٹار بننے کے لیے انفرادی طور پر میچ جتوانے ہوں گے۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کرنا ہوگی۔

چوہدری نثار کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے، ایک اور دعویٰ سامنے آ گیا

پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی وکٹیں گرانے لگی فضل الرحمان کے کئی ساتھی بھی پی پی پی میں شامل ، بڑی خبر

FOLLOW US