Monday November 25, 2024

ترین گروپ کے 13 اراکین کی عمران خان سے معافی مانگنے کیلئے کوششیں ، نذیر چوہان کی شہزاد اکبر سے پاؤں پکڑ کر معافی، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے13 اراکین نے وزیرا عظم عمران خان سے معافی تلافی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔نجی ٹی وی سما نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے اراکین وزیر اعظم کے قریبی پارٹی رہنماﺅں کے ذریعے رابطے کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین کو معافی ملنا ہے مشکل ہے جبکہ انہیں اگلے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ بھی نہیں ملیں گے ۔معافی کی کوششیں کرنے والے اراکین میں سے 9کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں وزیر اعظم عمرا ن خان اور نذیر چوہان کی ملاقات کے دوران مشیر احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے اور وہاں نذیر چوہان نے مشیر احتساب کے پاﺅں پکڑ معافی مانگی اور کہا کہ میں سب کے سامنے اپنے بھائی سے پاﺅں پکڑ کر معافی مانگ رہا ہوں اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ دیگر کیسز سے بھی جان چھڑائی جائے۔

ذاتی معاملہ ہے، کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتا، خرم لغاری کا خاتون کے الزامات پر ردِعمل

ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کو خطر ہ تھا کہ انکے کاروباری معاملات پر بھی ان کے خلاف کارروائی ہونے والی تھی اس سلسلے میں انہوں نے شہزاد اکبر کے پاﺅں پکڑے جبکہ شہزاد اکبر کی جانب سے کوئی خاص رد عمل نہیں تھا ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اس صورتحال میں اس لئے مطمئن ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان اراکین کو معافی نہیں ملنی اور ایف آئی اے نے بھی شوگر سکینڈل میں ان کی گرفتاری کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

بسم اللہ پاکستان !! یوم آزادی کے موقع پر رکشہ سوار خاتون کیساتھ شرمناک حرکت کرنیوالے ملزم کی تصویر جاری ہونے پر اقرارالحسن ایک بار پھر میدان میں آگئے

رکشا بندھن کا تہوار ۔۔ہندو سینیٹر کرشنا کولہی نے بلاول بھٹو کوراکھی باندھی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

FOLLOW US