Monday January 20, 2025

کیا آپ کو معلوم ہے کہ شارخ خان کے ذاتی سیکیورٹی گارڈ ” روی سنگھ “ کتنی تنخواہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی :بالی ووڈ کے کنگ خان کے دنیا بھر میں فینز کی کوئی کمی نہیں اور جب بھی وہ گھر سے قدم باہر نکالتے ہیں چاہے وہ اپنے ملک ہوں یا بیرون ملک، ان کے چاہنے والوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ہر کوئی ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتا ہے جبکہ آج کل سیلفیوں کا دور ہے تو ہر کوئی آگے نکلنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بیش قیمتی گاڑیوں ، لگژری پراپرٹیز اور شاندار گھر رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں بالی ووڈ کا بادشاہ بھی کہا جاتاہے ۔اداکار جب بھی عوام میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ ہمیشہ ان کا باڈی گارڈ ” روی سنگھ“ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے ، وہ چاہے جہاں بھی جائیں ان کا باڈی گارڈ پہلے سیکیورٹی کلیئرنس کرتا ہے اور پھر آگے بڑھا جاتا ہے ۔

ڈھیروں فینز کی موجودگی میں اداکار کی حفاظت ایک مشکل ٹاسک بن جاتاہے تاہم اس کیلئے وہ بھاری قیمت بھی وصول کرتے ہیں ، رپورٹس ہیں کہ ” روی سنگھ “ سالانہ پونے تین کروڑ روپے تک کماتے ہیں ، وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گارڈز میں سے ایک ہیں۔شارخ خان کے گارڈ عمومی طور پر انڈسٹر کی چکاچوند سے ذرا دور ہی رہتے ہیں لیکن عوامی دوروں میں اکثر وہ تصاویر کا حصہ بھی بن جاتے ہیں۔ان کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر اداکار امیتابھ بچن، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، سلمان خان بھی اپنے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کو بھاری رقم ادا کرتے ہیں ۔ تاہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس وقت شارخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون بھی اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔فینز کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

FOLLOW US