Wednesday May 8, 2024

چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا عہدے پر مزید کام کرنے سے انکار وزیراعظم ہاؤس کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئر مین احسان مانی نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ احسان مانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ مزید اس عہدے پر کام نہیں کرناچاہتے اور انہوں نے اپنے اس فیصلے سے وزیراعظم ہاؤس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چیئر مین کے نام کا اعلان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کیا جائے گا، انہوں نے اس ضمن میں کسی نام کے تجویز کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ٹیلی فون بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی کے انکار کے بعد اب رمیز راجہ کے چیئر مین پی سی بی بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب بھی وزیراعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے۔

بھارت نے افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کار کو ملک میں دخل ہی نہ ہونے دیا ، ایئر پورٹ سے ملک بد ر کر دیا

لیڈز ٹیسٹ ، بھارتی کرکٹ ٹیم نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی تھی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مفتاح اسماعیل کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی مفتاح اسماعیل سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ن لیگ کے 9 عہدیدار مستعفی ہو گئے

FOLLOW US