لیڈز : بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 78 رنز پر آؤٹ ہوکر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر ٹیسٹ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کسی بھی ملک یہ 7واں اور بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے۔ بھارتی ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے کم سکور 75 ہے جو اس نے 1987ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دہلی ٹیسٹ بنایا تھا۔ 2008ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 76 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی ۔ لیڈز ٹیسٹ میں بھارت کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے اور 3 کھلاڑی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 7 رنز بنا سکے ، ان کی وکٹ ایک بار پھر جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔ ویرات کوہلی نے اپنے آخری 10 میچز میں صرف 24.56 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں۔
پاکستانی صحافی کو طالبان نے گرفتار کر لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ