Monday January 20, 2025

پاکستانی صحافی کو طالبان نے گرفتار کر لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور: نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ خیبر نیوز کے صحافی متین خان کو قندھار میں طالبان کی جانب سے گرفتار کرل یا گیاہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کے اہل خانہ کا کہناہے کہ متین خان چمن میں خیبر نیوز سے منسلک ہیں اور گزشتہ روز رپورٹنگ کیلئے قندھار گئے تھے اور ان کے ساتھ کیمرا مین بھی تھا۔ انہیں طالبان کی جانب سے گرفتار کر لیا گیاہے ، صحافیوں کو کنٹینرز میں بند کیا گیاہے ، ایک بار واٹس ایپ پر رابطہ ہواہے ۔ طالبان انفارمیشن دفتر کا کہناہے کہ پاکستانی صحافی کو گزشتہ روز بغیر اجازت کوریج پر حراست میں لیا گیاہے ، صحافی اور کیمرا مین سے تفتیش جاری ہے ۔ پریس کلب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متین خان اور کیمرا مین کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، حکومت پاکستان واقعے کا نوٹس لے اور صحافی کو بازیاب کروائے۔

مفتاح اسماعیل کے بعد استعفوں کی لائن لگ گئی مفتاح اسماعیل سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ن لیگ کے 9 عہدیدار مستعفی ہو گئے

جہانگیرترین کو وزیراعظم سے معذرت کرنی چاہیے،نذیر چوہان

میں نے بہت غربت دیکھی ۔ اب آٹا صرف بیس روپے کلو مگر آٹے کی یہ قیمت کس نے کم کردی

FOLLOW US