Sunday January 19, 2025

قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری، ایک ہی دن میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے سے 24 گھنٹوں میں پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ صبح سوپور میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم اور نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور نعشوں کو بھی ورثا کے حوالے نہیں کیا جارہا۔

جو تباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے، موبائل کے غلط استعمال سے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کی تریبت کیلئے سیرت النبیﷺ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب

لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، جلد وزیر اعلیٰ سے ترین گروپ کے 11ارکان کی ملاقات کراؤں گا۔ نذیر چوہان کا وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد دعویٰ

بھارتی فضا ئیہ کامگ21 بائیسن جنگی طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ

FOLLOW US