Thursday May 2, 2024

دوسرا ٹیسٹ، سنسنی خیز مرحلے میں داخل، پاکستان نے ہدف دیدیا، ویسٹ انڈیز نے کتنے رنز بنا لیے؟ جانئے

کنگسٹن : دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں 150 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور یوں پاکستان کو 152 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ نکمراہ بونر نے کیا جنہوں نے 37 رنز بنائے جبکہ ان کے بعد دوسرے نمبر پر 33 رنز کے ساتھ جرمین بلیک ووڈ رہے ۔ان کے علاوہ جیسن ہولڈر 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

سلمان خان کو ایئر پورٹ پر تلاشی کیلئے روکنے والا نوجوان سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا

ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس تفتیش میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھی ریمبو سے متعلق حیران کن انکشاف

پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی اور یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔پاکستان کی جانب سے عمران بٹ 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابراعظم 33 ، عابد علی 29 اور اظہر علی 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کر دی ہے اور چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کی اننگ کھیلی ۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ مکمل فلاپ رہی تاہم فواد عالم کے ناقابل شکست 124 رنز اور بابر کی تجربہ کار بلے بازی کی بدولت ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی ۔ بابراعظم نے 75 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ان کے علاوہ محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی بھی 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا؟ اقرار الحسن نے سوال اٹھا دیا

FOLLOW US