Sunday January 19, 2025

وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا؟ اقرار الحسن نے سوال اٹھا دیا

لاہور : اینکر پرسن اقرار الحسن نے لاہور میں ماں بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر پاکستانیوں کے سامنے سوال رکھ دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا کہ ” وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا جن کے ساتھ ریپ کیس میں پہلے سے دو بار سزا یافتہ رکشے والے اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی؟” اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ ” بندگانِ خدا ! اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ ہمارا پیارا ملک نیک نام ہو تو آئیے مل کر معاشرے کے اِن بدکرداروں کے خلاف آواز بلند کریں۔”

ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے وقت ان کے چہرے کیوں ڈھانپےگئے، ان کا چہرہ بھی ساری دنیا کو دکھاتے، تاکہ ان کے والدین کی تربیت کا پتہ چلتا

خیال رہے کہ گزشتہ شب ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی سے لاہور آنےوالی ماں بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ بائی پاس پر اتریں، جہاں سے وہ آفیسرز کالونی میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے رکشہ پر سوار ہوئیں۔ رکشہ ڈرائیورعمر فاروق اور اس کا ساتھی منصب انہیں ایل ڈی اے ایونیو میں ویران جگہ پر لے گئے جہاں دونوں نے خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

کسی نے دوست سے شہادت والی موت کی دعاکاکہاتو کہیں 8ماہ کی حاملہ نے شہادت کارتبہ پالیا

کیسے ایک پاکستانی نے بل گیٹس سے 100 ملین ڈالر ہتھیائے، مبینہ فراڈ کی حیرت انگیز داستان سامنے آگئی

FOLLOW US