Monday January 20, 2025

رومن رینز کے ہاتھوں جان سینا کی شکست کے بعد بروک لیسنر کی رنگ میں شاندار انٹر ی ،ڈیڑھ سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں لوٹ آئے

نیو یارک : معروف ریسلنگ سٹار بروک لیسنر لگ بھگ ڈیڑھ سال کی غیر حاضری کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای لوٹ آئے اور رومن رینز سے یونیورسل چیمپئن شپ لینے کے عزائم بھی ظاہر کردیئے۔بروک لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلیم کے اختتامی مراحل میں اچانک ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں واپس لوٹے۔ بروک لیسنر اس وقت واپس آئے جب رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے کر یونیورسل چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا۔میچ کے ختم ہونے کے فوری بعد جیسے ہی بروک لیسنر کا میوزک بجا تو وہاں موجود افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔رنگ میں بروک لیسنر کو اپنے سامنے دیکھ کر رومن رینزگھبرا گئے ، بہت جلد ڈبلیو ڈبلیو ای کے ان دونوں سپر سٹارز کا آمنا سامنا متوقع ہے ۔

سرفرازنواز نے چیئرمین پی سی بی کے نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت کردی

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے افغانستان سے متعلق تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ، ہوٹل کے باہر مظاہرین کے احتجاج کی ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US