Monday January 20, 2025

سرفرازنواز نے چیئرمین پی سی بی کے نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت کردی

کراچی:سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے ممکنہ نئے امیدوار رمیز راجہ کی مخالفت کردی۔سرفراز نواز نے کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کو ممکنہ چیئرمین بنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔خط میں سرفراز نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ بطور پیٹرن اِن چیف پی سی بی آپ کو چیئرمین کے تقرر کا حق حاصل ہے، ماضی میں بگ تھری معاملے پر رمیز راجہ کے متنازعہ بیان سامنے آئے تھے، رمیز راجہ نے کہا تھا کہ بھارتی حمایت کے لیے پاکستانیت سے دور رہیں، پاکستان مخالف بیان دینے والے شخص کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہیے، سرفراز نواز نے سابق کرکٹر ماجد خان اور ظہیر عباس کو ممکنہ چیئرمین بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے افغانستان سے متعلق تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ، ہوٹل کے باہر مظاہرین کے احتجاج کی ویڈیو سامنے آگئی

افغان طالبان کی افغانستان کے ناقابلِ تسخیر سمجھنے جانے والے صوبہ پنجشیر کی جانب پیش قدمی ، پنجشیرکا کنٹرول حوالےکرنےکیلئے احمد مسعود کو چندگھنٹےکی مہلت دیدی

FOLLOW US