Sunday May 19, 2024

رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی بننے کے مضبوط امیدوار

لاہور : سابق کپتان رمیز راجہ نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی 3 سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں دو نام دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام شامل کیے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں اور ورلڈ کپ 1992ء کے فائنل میں عمران خان کی گیند پر وننگ کیچ بھی انہوں نے ہی پکڑا تھا ۔ 58 سالہ رمیز راجہ 1997ء میں کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد کافی عرصے سے کرکٹ کمنٹری کر رہے ہیں اور شائقین ان کی کمنٹری کے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں۔

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملہ ، علامہ طاہر اشرفی بھی میدان میں آگئے

چینی سفارت خانے کی گوادر حملے کی مذمت، حکومت سے اہم مطالبہ بھی کردیا

یہ شخص لال اور سفید رنگ کے علاوہ کوئی اور رنگ استعمال کیوں نہیں کرتا؟ جانیے اس آدمی کے بارے میں حیرت انگیز باتیں

FOLLOW US