Monday January 20, 2025

یہ شخص لال اور سفید رنگ کے علاوہ کوئی اور رنگ استعمال کیوں نہیں کرتا؟ جانیے اس آدمی کے بارے میں حیرت انگیز باتیں

بنگلور سے تعلق رکھنے والے انوکھے شخص جو کہ لال اور سفید رنگ کے علاؤ کسی اور رنگ کو استعمال ہی نہیں کرتے ہیں۔ جی ہاں آپ نے صحیح پڑھا ہے۔ بھارت کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے شخص جن کا اصل نام سیون (Seven) ہے۔ اور سیون لال اور سفید رنگ کے علاوہ کوئی اور رنگ استعمال نہیں کرتے۔ ہے نہ بڑی تعجب کی بات؟ دراصل سیون کا تعلق ایک ہندو مذہبی گھرانے سے تھا۔ جسکی وجہ سے انہوں نے 25 سال تک سفید رنگ کے کپڑوں کا استعمال کیا۔ سیون کے مطابق جب 25 سال تک میں سفید رنگ استعمال کرتا رہا تو ایک دن، جب میں نے اپنا کاروبار شروع کیا تو لال رنگ کی ٹائی استعمال کرنا شروع کر دی تھی۔ اور تب سے میں نے لال اور سفید رنگ کے کپڑے پہنانا شروع کردیا تھا۔

بھارتی صحافی نے کشمیری بچوں کے سامنے پاکستان کے خلاف بات کی تو بچو ں نے ایسا زور دار جواب دیدیا کہ دل جیت لیئے ،ویڈیو وائرل

جو ایک رنگ ان کی زندگی میں کاروبار کی وجہ سے آیا تھا وہ ان کی زندگی کا حصہ بن گیا۔ لیکن سوال تو یہ ہے کہ نمبر سیون (Seven) نام رکھنے کی کیا وجہ بنی؟ اس بارے میں وہ کہتے ہیں کہ میرے والد نے میرا نام سیون رکھا تھا۔ کیونکہ میں ان کا ساتھ وں بچہ تھا۔ ان کا کہنا ہے، میں جب سے کپڑوں کے ساتھ بٹن استعمال کررہا ہوں، میرا موبائل نمبر بھی سیون ہے، میری گاڑی کا نمبر سیون ہے۔ یہاں تک کہ میری پنٹ کی جیبیں بھی ساتھ ہیں۔ اور اتنے ساتھ کے بعد وہ کہتے ہیں کہ وہ ساتھ زبانیں بھی جانتے ہیں۔ سیون کے۔ مطابق ان کے گھر میں 500 سے زائد ایسی اشیاء ہیں جو کہ لال اور سفید رنگ پر مشتمل ہے۔ جن میں ان کا کھانے کا کمرہ اور دیگر جگہیں شامل ہیں۔ سیون کہتے ہیں کہ پہلے میری اہلیہ نے اس بات کو پسند نہیں کرتی تھی۔ مگر بعد میں انہوں نے اور میرے دونوں بچوں نے لال اور سفید رنگ کا استعمال شروع کردیا۔ وہ کہتے ہیں میں ابھی بھی کہیں سے گزر رہا ہوتا ہوں اور مجھے لال اور سفید رنگ سے بنی ہوئی کوئی چیز نظر آجاتی ہے، تو میں اس کو فوراً خرید لیتا ہوں۔ لوگوں کا سیون کے بارے مختلف آراء ہیں۔ مگر سیون کا کہنا ہے کے مجھے اس سے خوشی ملتی ہے۔ اور میں چاہتا ہوں کے جب مروں تو میں لال اور سفید رنگ میں ہوں۔

اللہ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں اندھی نہیں ہوئی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جان لیوا حملہ

FOLLOW US