Monday January 20, 2025

شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچے تو اہلیہ نے کس طرح استقبال کیا ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچے تو انہیں اہلیہ نے شاندار طریقے سے خوش آمدید کہا جس پر کھلاڑی نے شکریہ بھی ادا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور اہلیہ کی جانب سے کیے جانے والے خوبصورت ویلکم کا شکریہ ادا کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گھر پہنچ کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، بیگم کا اتنا اچھا ویلکم کرنے کا شکریہ۔شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے جواب میں اہلیہ نادیہ نے لال دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جو آج ہم جیتے ہیں یہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور مقبوضہ کشمیر کیلئے ہے۔

افغانستان کی صورتحال ، بھارتی فوجی افسر نے آئی ایس آئی کو مبارکباد دے دی

’میں مدد کے لیے چیخ و پکار کرتی رہی لیکن ۔‘ 400 سے زائد افراد نے ٹک ٹاکرلڑکی کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا

ویڈیو دیکھیں:

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1428350308489601025?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1428350308489601025%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F20-Aug-2021%2F1330149

FOLLOW US