Monday January 20, 2025

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوم ایونٹ کے مترادف: بابراعظم یو اے ای میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی لہٰذا کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیلئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہوم ایونٹ کے مترادف ہے جن کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے انہیں کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ ہے جبکہ شیڈول کے اعلان نے ان کو تیاریوں کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھا دیا ہے ۔ بابراعظم نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے میچوں میں کارکردگی کی بہتری کے ساتھ جیت کو یقینی بنائیں گے تاکہ فتح گر ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں جہاں ایک عشرے سے زائد مدت تک کھیلنے کے باعث انہیں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ مل جائے گا۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے کیلئے بے چین ہی نہیں پرجوش بھی ہیں تاکہ ایک مرتبہ پھر مختصر ترین فارمیٹ پر اپنی حکمرانی ثابت کریں جس کیلئے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔

مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد، ملزمان کو سزائے موت کی سزا دی جا سکتی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کپتان یہ ان کا کسی آئی سی سی ایونٹ میں پہلا بڑا امتحان ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ ساتھی کھلاڑیوں کو اعتماد دیتے ہوئے وہ پاکستانی ٹیم کو ایشیاء میں پہلے گلوبل اعزاز کا مالک بنا دیں۔ یاد رہے کہ 2009ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم 2021ء ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بھارت کے خلاف کرے گی اور رائونڈ ون کے دو کوالیفائرز سے بھی مقابلہ کرے گی ۔ بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم سپر 12 کے مرحلے کے گروپ 2 میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا مقابلہ کرے گی ۔

مینار پاکستان واقعہ، خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

FOLLOW US