Monday January 20, 2025

مینار پاکستان واقعہ، خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

لاہور : مینار پاکستان میں خاتون پر تشدد کا واقعہ، افسوسناک واقعہ سے قبل خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی مینار پاکستان پر آرہے ہیں جبکہ عائشہ واقعے سے قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ویڈیو بنارہی ہیں۔ ویڈیو بنانے کے دوران ہی کچھ نوجوان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس میں سیکڑوں افراد نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے۔

میرے پاس جینے کی کوئی وجہ نہیں بچی،ڈھائی گھنٹے زدوکوب کیا گیا،جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں پر پر زخموں کے نشانات موجود نہ ہوں

دوسری جانب خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد کرنے والے ملزمان کی شناخت کیلئے نادرا حکام کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف درج مقدمہ دفعہ 354-Aکے تحت سزائے موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق آئی جی پنجا ب کی چیئرمین نادرا سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔خاتون ٹک ٹاکرپر تشدد کے ملزمان کی جلد از جلد شناخت کے لیے تصاویر بھیجوا دی گئی ہیں۔ نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجودملزمان کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 354-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے تحت ملزمان کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فوری فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

احسن اقبال پر ریفرنس کو غلط کیوں کہا،وزیراعظم کا اسد عمر پر اظہار ناراضی فہمیدہ مرزا کے حلقے میں تین سٹیڈیم بن رہے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر کی وضاحت

News Source: UrduPoint

FOLLOW US