Monday January 20, 2025

مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد، ملزمان کو سزائے موت کی سزا دی جا سکتی ہے

لاہور : مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر پر تشدد کا واقعہ، ملزمان کی شناخت کیلئے نادرا حکام کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات، ملزمان کے خلاف درج مقدمہ دفعہ 354-Aکے تحت سزائے موت کی سزا دی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق آئی جی پنجا ب کی چیئرمین نادرا سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ خاتون ٹک ٹاکرپر تشدد کے ملزمان کی جلد از جلد شناخت کے لیے تصاویر بھیجوا دی گئی ہیں۔ نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجودملزمان کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 354-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے تحت ملزمان کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فوری فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

ہماری ٹرافی آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے: شاہد آفریدی مجھے اپنے کھلاڑیوں، عملے پر فخر ہے، یہ میرے لیے یادگار جیت ہے

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی کے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب سے رابطہ کرکے ہدایت کی ہے کہ خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے آئے۔اس سے قبل رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واقعے پر سخت غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔عائشہ کو انشاءاللہ جلد انصاف ملے گا۔یہاں واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں۔جہاں منچلوں کا ہجوم خاتون سے بدتمیزی کرتا رہا۔فوٹیج وائرل ہونے پر پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی۔ٹک ٹاک پر خاتون عائشہ اکرام اپنے دوستوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچی اور ویڈیو بنانا شروع کر دی کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا۔کپڑے پھاڑے اور ہوا میں اچھالتے رہے۔خاتون دہایاں دیتی رہی لیکن کسی نے نہ سنی۔

عاشورہ محرم الحرام ، وزیراعظم عمران خان نے فلسفہ شہادت امام حسینؓ بیان کرتے ہوئے قوم کے نام پیغام جاری کردیا

خاتون نے مشکل سے اس ہجوم سے جان چھڑائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق مزید کئی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تاحال واقعہ میں ملوث کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا فرانزک کروایا جائے گا جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملے گی۔خواتین اداکارائوں نے جشن آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میںٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایسے درندوں کو کٹہرے میں لاکرسخت ترین سزا نہیں دی جائے گی ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔

میرے پاس جینے کی کوئی وجہ نہیں بچی،ڈھائی گھنٹے زدوکوب کیا گیا،جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں پر پر زخموں کے نشانات موجود نہ ہوں

FOLLOW US