Wednesday January 22, 2025

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا

جمیکا:ویسٹ انڈیز کی جانب سے 168 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ویسٹ انڈیز نےسات وکٹوں کے نقصان پر 114رنز بنالیے ہیں ۔ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 54 رنز اور پاکستان کو تین وکٹیں درکار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 168 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی تین وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔کپتان کریگ بریتھ ویٹ دو، پاول چار اور بونر پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ابتدائی تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔تین وکٹیں گرنے کے بعد روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے ٹیم کو سنبھالا دیا تاہم روسٹن چیز22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔روسٹن چیز کی وکٹ فہیم اشرف نے حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بلے باز مائر تھے وہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔مائر کی وکٹ بھی فہیم اشرف نے حاصل کی۔جیمی بلیک ووڈ 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن ہولڈر تھے وہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی وکٹ حسن علی نے حاصل کی۔

کابل میں امریکی سفارتخانے سے اُڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلاء کی تصاویر وائرل۔۔سوشل میڈیا صارفین نے امریکی کی پسپائی سے تشبیہ دی

قبل ازیں جمیکا میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فہیم اشرف نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔پاکستانی ٹیم چوتھے روز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مجموعی سکور میں 8 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی کیچ دے بیٹھے اور پھر کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم سکا۔ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔بابراعظم 55 رنز ، عابد علی 34 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے تھے اور اسے 36 رنز کی سبقت حاصل تھی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ، پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آگئے

FOLLOW US