Thursday January 23, 2025

ارباب غلام رحیم پر جیالوں کا حملہ ، حلیم عادل شیخ نے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بڑی دھمکی دے دی

کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم پر ٹنڈو محمد خان میں حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی جیالے غنڈوں سے محفوظ نہیں،پیپلز پارٹی کے غیر اخلاقی غیر تربیت یافتہ لیڈر اور کارکنان اپنے حد میں رہیں، پیپلز پارٹی رہنماء سندھ میں غلط روایت ڈال رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی بساط لپٹی دیکھ کر دہشتگردی پر اترآئی ہے، سندھ میں اب پیپلز پارٹی کا علاج ہم ہی کریں گے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی اپنی تربیت کے مطابق اپنے بدمعاش جیالوں کی تربیت بند کریں،ارباب غلام رحیم اور ساتھیوں کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔

حکومت کی کورونا ویکسی نیشن کے جعلی اندراج پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست

یاد رہے کہ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کے بعد واپس جاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ارباب غلام رحیم کی گاڑی روک لی اور سابق وزیراعلیٰ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،پیپلز پارٹی کے کارکن ارباب غلام رحیم کو جوتیاں دکھاتے رہے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہاتھا پائی ، سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار محفوظ راستہ بناتے ہوئے کسی نقصان کے بغیر بڑی مشکل سے ارباب غلام رحیم کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

FOLLOW US