Friday May 3, 2024

دوسرا ون ڈے؛ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

لارڈز: انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی، 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41 ویں اوور میں پوری ٹیم 195 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا۔ میچ میں پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری انگلش ٹیم کو 46 ویں اوور میں 247 رنز پر پویلین بھیج دیا تاہم بیٹنگ لائن ناکام ہونے کے سبب پاکستان کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کپتان نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ نے پاکستان کو 248 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

مولانا طارق جمیل نے کس پاکستانی حکمران کو بہترین وزیراعظم قرار دیا؟جانیں

جہانگیر ترین کی پارٹی میں کوئی پوزیشن نہیں،وزیراعظم بادشاہ نہیں ہیں جو معاف کریں گے،ی ٹی آئی کی جانب سے جہانگیر ترین کو واضح پیغام۔۔

FOLLOW US