ریوڈی جنیریو:ارجنٹائن برازیل کو ایک صفر سے شکست دے کر کوپا امریکہ کپ کا نیا چیمپیئن بن گیا۔ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکہ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ کوپا امریکہ کپ کا فائنل برازیل اور ارجنٹائن کے مابین کھیلا گیا ،فائنل میچ کے آغاز سے ہی دو ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ متعدد حملے گئے، ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے 22ویں منٹ میں گول کیا، جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور اس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے برازیل کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بند میں توسیع نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا