Sunday January 19, 2025

اعصام الحق ومبلڈن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لاہو ر(ویب ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق ومبلڈن مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی ٹینس سٹاراعصام الحق پارٹنر کے ہمراہ مینز ڈبلز کا دوسرا مرحلہ عبور کرلیا ہے۔ پری کوارٹر فائنل لندن میں کھیلا جا رہا ہے۔ اعصام الحق نے اپنے پارٹنرکے ہمراہ بہترین کارکردگی دیکھائی۔ آسٹرین پارٹنر اولیور میرچ کے ساتھ الیکسی پوپیرن اور لائیڈ ہیرس کو6-7 (8/6)، 6-3 اور 3-6 سے شکست دی۔دوسری جانب مکسڈ ڈبلز میں اعصام اور یوکرینی پارٹنر ناڈیا کینووک کو واک اوور مل گیا، ابتدائی راؤنڈ میں ان کا مقابلہ اناستاسیا پاولیچنکووا اور الیگزینڈر بوبلک سے شیڈول تھا۔

مہندرا سنگھ دھونی رات کو سوتے ہوئے کس کھیل کی باتیں کرتے ہیں؟ اہلیہ نے دلچسپ بات بتادی

ممتاز فکشن نگار، مترجم اور صحافی مسعود اشعر انتقال کر گئے

FOLLOW US