Sunday January 19, 2025

مہندرا سنگھ دھونی رات کو سوتے ہوئے کس کھیل کی باتیں کرتے ہیں؟ اہلیہ نے دلچسپ بات بتادی

نیودہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سوتے ہوئے پب جی گیم کے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ساکشی کا کہنا تھا کہ دھونی ویڈیو گیم کھیلنے کے کافی شوقین ہیں۔ دھونی بیڈ روم میں بھی ہیڈ فون لگا کر مسلسل گیم کھیلتے رہتے ہیں اور باتیں کرتے ہیں۔ پب جی گیم تو وہ بیڈ پر بھی کھیلتے رہتے ہیں۔ کئی بار انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے بات کر رہے ہیں، مگر وہ ہیڈ فون لگا کر گیم کھیلتے ہوئے لوگوں سے بات کرنے میں مصروف ہوتے ہیں

’ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں ‘ ترک بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات میں آرمی چیف کا بیان

سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے ہی عید ہو گئی، حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم اعلان

FOLLOW US