Sunday January 19, 2025

ممتاز فکشن نگار، مترجم اور صحافی مسعود اشعر انتقال کر گئے

لاہور:ممتاز فکشن نگار،مترجم اور صحافی مسعود اشعر90برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مسعود اشعر کا شمار اردو کے ممتاز فکشن نگاروں میں کیا جاتا تھا، فکشن کے علاوہ وہ ایک کہنہ مشق صحافی،مترجم اور کالم نگار بھی تھے۔ وہ روزنامہ جنگ سمیت دیگر اخبارات سے بطور کالم نگار منسلک رہے۔ مسعود اشعر کے انتقال کی تصدیق ان کے داماد حسان نےکی ہے۔ان کی نماز جنازہ منگل کو صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائےگی۔ مسعود اشعر کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2015 میں ستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا۔

طالبعلم سے بد فعلی کا معاملہ ویڈیو میں شخصی خدوخال طالب علم صابر اور ملزم عزیزالرحمان سے مطابقت رکھتے ہیں، فرانزک کے لیے بھجوائی گئی بدفعلی کی آڈیو اور ویڈیو کی رپورٹ آ گئی

FOLLOW US