Saturday April 27, 2024

بنگلہ دیشی بلے باز تائیج الاسلام جوتا پاؤں سے اتر کر وکٹوں پر لگنے سے ہٹ وکٹ آؤٹ

پالے کیلی : سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی بیٹسمین تائیج الاسلام کو ڈھیلے جوتے نے آؤٹ کروا دیا۔ مہمان سائیڈ ورلڈ ریکارڈ ہدف ملنے کی وجہ سے شکست سے بچنے کیلئے میچ کو ڈرا کرنے کے مشن امپاسبل پر تھی، اس دوران سرنگا لکمل کی گیند پر تائیج الاسلام کے بائیں پاؤں سے جوتا نکل گیا جس کی وجہ سے وہ پھسلے اور جوتا سیدھا سٹمپ میں جالگا جس کے باعث انہیں ہٹ وکٹ ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا ۔ اس انوکھے انداز میں وکٹ گنوانے پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور کسی نے اسے قسمت ‏کا کھیل قرار دیا ہے۔ ان کے اس انداز میں آؤٹ ہونے کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے اوٹ پٹانگ انداز قرار دیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US