Sunday May 19, 2024

حسن علی کی آنکھوں میں آنسو کیو ں آئے؟ سابق مینجر قومی فاسٹ باؤلر کی کہانی سامنے لے آئے

لاہور:سینٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر خالد نیازی کا کہنا ہے کہ 2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ جیو نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ 2019میں حسن علی قائداعظم ٹرافی کے دوران کم بیک کرناچاہتے تھے تاہم میچ سے قبل پسلیوں میں تکلیف ہوئی اور جب ان کا ایکسرے کروایا گیا تو فریکچر سامنے آیا۔جس پر بورڈ نے انہیں کراچی سے لاہور بلا لیا، ٹیم چھوڑنے پر حسن علی کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی۔ واضح رہے کہ حسن علی تقریبا ڈیڑھ سال کا عرصہ فٹنس کے باعث قومی ٹیم سے باہر رہے تھے اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں اپنی کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں شاندار کم بیک کیا تھا۔

FOLLOW US