Monday May 20, 2024

حریم شاہ نے پاکستان کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا، کس ملک کی شہریت اختیار کریں گی، اعلان کر دیا

لاہور(ا: ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت باقو میں موجود ہوں کینیڈا کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق کال ریکارڈ بالکل درست ہے، عمران خان سے متعلق دھمکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،میرے نام سے ٹویٹر اور فیس بک پر موجود اکاؤنٹس میرے نہیں ہیں، میں اس وقت باقو میں موجود ہوں اور میں نے کینیڈا کے لیے اپلائی کر رکھا ہے، پاکستان واپس آؤنگی لیکن ابھی کوئی ادارہ نہیں ہے۔

اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپکا اور آپکی دوست صندل خٹک کے اصل نام کچھ اور ہیں؟ اس پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ یہ خبر درست ہے کہ ہمارے اصلی نام کچھ اور ہیں، اپنے فینز کے لیے یہ نام رکھے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل تھیں۔ تصاویر کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جب کہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے۔ دونوں کے حوالے سے اب مزید انکشافات سامنے آ رہے تھے کہ حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ اوگی کے گاؤں نواب شاہ، شیر گڑھ میں ضرار حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔جب کہ صندل خٹک کا تعلق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں نری پنوس سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب حریم شاہ نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انکا اور انکی دوست کے اصل نام کچھ اور ہیں تاہم انھوں نے خود نام نہیں بتائے۔ اس سے قبل ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کی صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کال لیک ہو گئی تھی۔ دونوں کے درمیان معرو ف صحافی مشبر لقمان کے جہاز میں چوری کی سکینڈل پر گفتگو ہو رہی تھی۔ فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو کہتے ہیں کہ آپ نے اب میڈیا پر نہیں آنا اور یہ بات صندل خٹک کو بھی سمجھا دو۔ حریم شاہ فیاض الحسن چوہان کو کہتی ہیں کہ کوئی بھی آپ کا نام لیں تو ہم اس کا ہی بےعزتی کرتی ہیں۔

کال کے دوران فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی میں کام کرنے والے اینکر رائے ثاقب کھرل کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کال میں حریم شاہ کو میڈیا پر نہ آنے پر قائل کرتے ہیں۔ تاہم حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا پر آئیں تو فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گی صرف مبشر لقمان پر تنقید کریں گی۔

FOLLOW US