Sunday May 19, 2024

حریم شاہ اور صندل خٹک کی اصلیت سامنے آ گئی۔۔ جانتے ہیں دونوں ٹک ٹاک سٹار کا اصل نام کیا ہے اور تعلق کہاں سے نکلا

اسلام آباد: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک اس وقت پورے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کی اصلیت سامنے آ گئی۔دونوں ٹک ٹاک سٹار نے اس انڈسٹری میں نام بدل کر انٹری دی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہیں۔تصاویر کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جب کہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے۔ دونوں کے حوالے سے اب مزید انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ اوگی کے گاؤں نواب شاہ، شیر گڑھ میں ضرار حسین شاہ کے گھر پیدا ہوئیں۔جب کہ صندل خٹک کا تعلق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں نری پنوس سے تعلق رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ویڈیو چیٹ لیک کی تھی۔ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے مابین ویڈیو چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا ۔اس کے بعد بھولا ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کا اعلان کیا تھا اور کچھ تصاویر بھی جاری کر دی تھیں۔ بھولے ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘جو سب کی ویڈیو لیک کرتی ہے اب اس کی اپنی ویڈیو لیک ہو گی’۔ بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف چلائی گئی ’مہم‘ کے بعد اپنے فیس بک پیج پر کہا تھا کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ اس پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں خاتون کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں۔

FOLLOW US