Saturday November 2, 2024

عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب۔۔۔بالی ووڈ خانز میں سے کس نے شرکت کا اعلان کر دیا؟ دھوم مچ گئی

لاہور (نیوزڈیسک) عظیم بھارتی اداکار عامر خان کے 10 اگست کو پاکستان کے دورے پر آنے کی اطلاعات، بالی وڈ اداکار نے کئی برس قبل وعدہ کیا تھا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو وہ ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے

توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔25جولائی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔ عمران خان کے حکومت سنبھالنے سے قبل ایک ایسی خبر سامنے آئی جس کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے جاری ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بالی وڈ کے عظیم اور سب سے بڑے اداکار عامر خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عمران خان 10 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔ جبکہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد عمران خان بھارت واپس چلے جائیں گے۔ عامر خان نے کچھ برس قبل بھارت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عمران خان کے سامنے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم بننے میں کامیاب رہے تو پھر وہ ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے۔تاہم عامر خان کی جانب سے پاکستان آمد سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا وضاحت نہیں کی گئی۔

FOLLOW US