Saturday September 21, 2024

شدید بیمار بھارتی اداکار عرفان کا سفر ختم ہو گیا مداح گہرے صدمے سے نڈھال

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں اپنی اچھوتی اور ورسٹائل اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والے سٹار عرفا ن خان نے اپنی نیورواینڈ کرائم ٹیومر کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان کا کہناتھا کہ ان کو لاحق بیماری معمولی نہیں بلکہ سنگین نوعیت کی ہےاور اب وہ خوف اور تکلیف دونوں برداشت کر رہے ہیں۔ لندن میں زیر علاج عرفان خان کا کہناہے کہ پہلے مجھے لگ رہا تھا کہ جیسے میں ایک ٹرین میں سوار مسافر ہوں جو کئی منزلیں طے کرنے کے بعد نئے منصوبوں کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے لیکن اس

بیماری کی تشخیص کے بعد ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی نے اس سفر کے دوران میرے کندھوں پر ہاتھ رکھ دیا ہو اور مجھے کہا کہ بس تمھارا سفر تمام ہو گیا ہے۔ عرفان خان کہتے ہیں کہ ان کے لئے دنیا بھر سے دعائوں کا سلسلہ جاری ہے

FOLLOW US