اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 45 دنوں میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا، نگران حکومت کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باپ والے اور ایم کیو ایم اپوزیشن میں جانا چاہتی ہیں، حکومت میں طارق چیمہ اور چودھری سالک ہیں، الیکشن ہو جائے تو یہ اس ملک کی خوش قسمتی ہوگی۔ ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کا رشتہ مفاد پر مبنی ہے،
ڈیڑھ سال مانگنے میں نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ 6 ایم کیو ایم کے ،5 باپ کے اور 2 ق لیگ کے ہیں، جو مرضی کر لیں سسٹم نہیں چل رہا ہے، مختصر عرصے کیلئے نگران حکومت آجائے، عمران خان کسی سے بھی رابطے میں نہیں ہیں اور مجھے بھی عمران خان نے کہا ہے کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی جتنی جلدی ٹوٹے، یہ ملک کی خدمت ہوگی، میں نے پہلے کہا تھا کہ ڈالر200 روپے تک ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان20 تاریخ کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، عمران خان ہیرو بن گیا ہے، ن لیگ خود گھبرائی ہوئی ہے کہ کہیں یہ سارا ملبہ اس پر نہ گرے۔
‘ آپ کی شکل اچھی ہے تو آپ کے مرد ساتھی تھریٹ کرنا شروع کر دیتے ہیں، زرتاج گل کا توجہ طلب بیان
انتظارکی گھڑیاں ختم۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا