Sunday January 19, 2025

اداکارہ جویریہ سعود کی بیہودہ حرکات،سوشل میڈیاصارفین پھٹ پڑے، ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے ڈرامہ انڈسٹری کے لئےمتعدد سپرہٹ سیریل کئے جو کہ ناظرین کی توجہ کا مرکز بنےرہے، اداکارہ کی اداکاری کو ناظرین نے خوب سراہا جو ان کی مقبولیت کا ذریعہ بنی، اداکارہ جویریہ ان دنوں کڑی تنقیدکا شکار ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی نامناسب حرکات پر پھٹ پڑے جبکہ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ومیزبان جویرہ سعودیہ کی اداکاری کو شوبز انڈسٹری سے جڑے لوگوں نے سراہا جبکہ ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں،

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا۔۔پیپلزپارٹی نے بڑی وکٹ اڑالی

جویریا سعود نے ڈرامہ سیریل نند میں منفی کردار ادا کیا جس میں انہیں خاصا پسند کیا گیا۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ منفی کردار کرنے کے بعد لوگ اگر انہیں برا بھلا کہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے کردار بہت اچھا نبھایا ہے اور وہ کامیاب ہوگئی ہیں۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آتی ہیں، داکارہ جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی جنت کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں تھیں جن پر صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، اداکارہ جویریہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں عیدالفطر کے موقع پر شائستہ لودھی کی جانب سے عید ملن پارٹی دی گئی جس میں جویریہ سعود کے پرفارم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی،ویڈیو کلپ میں جویریہ کی نامناسب حرکات پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میوزک کنسڑٹ کے دوران جویریہ سعود سٹیج پر موجود گانا گا رہی ہیں اس ویڈیو کلپ کے ایک حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نامناسب انداز میں بیٹھی ہیں اور پاس ایک لڑکا مائیک لئے کھڑا ہے،عید ملن پارٹی میں موجود حاضرین اداکارہ کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں ہیں،عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے طلاق کے مطالبے کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا

کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے: شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام

FOLLOW US